the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
*** حکومت تلنگانہ‘ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے تحت سال 2016-17 کیلئے ضلع نظام آباد میں لڑکے اور لڑکیوں کیلے ریسیڈینشل اسکول(اقامتی اسکول) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نظام آباد پریم کمار نے اپنے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایاکہ ضلع نظام آباد کے پانچ اسمبلی حلقوں میں ریسیڈینشل اسکولس کی سہولت دستیاب ہے۔ حکومت کی جانب سے ضلع نظام آباد کے لڑکوں کیلئے آرمور‘ بانسواڑہ‘ یلاریڈی اور نظام آباد مستقر پر ہاسٹلس کی منظوری عمل میں آئی ہے جبکہ حلقہ اسمبلی بودھن میں لڑکیوں کیلئے ہاسٹل کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان ریسیڈینشل اسکولس میں سال 2016-17 سے تعلیم کا آغاز ہوگا۔ اس



کیلئے مندرجہ بالا مقامات پر کرایہ کی عمارت درکار ہے۔ جس کی لیز کی مدت 3 سال ہوگی۔ بلڈنگ کا رقبہ 7000فٹ یا 25000 اسکوائر فٹ ہونا چاہئے۔ بلڈنگ G+2 اور نئی تعمیر شدہ ہو۔ عمارت کے اطراف باونڈری وال‘ پینے کے پانی کی سہولت‘ پرامن ماحول میں کشادہ کمرے اور باتھ رومس اور ٹائلٹس ہوں۔ ڈرینج کا بہترنظام ہو۔ آفس اسٹاف اور وزیٹرس کیلئے پارکنگ کی سہولت ہو۔ ریسیڈینشل اسکول بلڈنگ شہری علاقوں سے کچھ دوری پر اور مین روڈ سے قریب واقع ہونا چاہئے۔ کرایہ کی عمارت و بلڈنگ کیلئے درخواست فارم ای ڈی مائناریٹی فینانس کارپوریشن دفتر واقع سبھاش نگر پر دستیاب ہیں۔ مکمل کی ہوئی درخواست 29؍فروری 2016ء تک داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 08462-238826 پر ربط پیدا کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.